ٹھٹھہ، ماں اور چار بچوں کے قتل میں گرفتار ملزمان عدالت میں پیش

ٹھٹھہ (رپورٹ، رشید جاکھرو) جھمپیر میں ماں اور چار بچوں کے قتل میں گرفتار ملزمان کو فرسٹ سول جج کی عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس میں ریمانڈ کے لئے ایس ایچ او جھمپیر محمد علی دھامراہ کے پیش نہ ہونے پر شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو پانچ دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ شوکاز نوٹس کی کاپی ڈی آئ جی حیدرآباد اور ایس ایس پی کو بھی ارسال کی جائے اور سومن میں پولیس سٹیشن نہ ہونے کے باعث خاتون ملزمہ کی تفتیش اور تھانہ میں رکھنے کے دوران لیڈیز پولیس اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں