ٹھٹھہ، ایس یو پی کی رابطہ مہم، پولیس نے کیمپ اکھاڑ لی، کارکنان گرفتار

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) قومپرست جماعت سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی رابطہ مہم کے سلسے میں لگائی گئی کیمپ پر مختارکار اور پولیس نے دھاوہ بول دیا۔ کیمپ کو تجاوزات قرار دیتے ہوئے اکھاڑ کر سامان تحویل میں لے لیا گیا۔ موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیرِ احتمام بسلسلہ عوامی رابطہ مہم مکلی میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جانا تھا۔ میٹنگ سے قبل لگائی جانیوالی کیمپ اور وہاں موجود کارکنوں کو مختارکار ٹھٹھہ اینٹی انکروچمنٹ فورس کے ہمراہ اٹھا کر لے گئے۔
واقعہ کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ کی قیادت میں کارکنان نے مکلی تھانہ کے سامنے احتجاج کیا اور سخت نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے نائب صدر سرور چانڈیو نے بتایا کہ کارکنان کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور مکلی تھانہ پہنچ گئے اور صورتحال سے ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کو آگاہ کیا۔ بعدازاں ایس ایس پی نے ڈپٹی کمشنر عثمان تنویر سے رابطہ کرکے گرفتار کارکنان کو رہا کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں