ٹھٹھہ، 10 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) گھوڑا باری شہر میں 45 سالہ رانجھو چوہان نے 10 سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور جنسی زیادتی کا شکار بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 10 سالہ بچی رخسانہ چوہان گلی میں کھیل رہی تھی کہ درندے صفت انسان نے بھینس کو پانی پلانے کے بہانے بلاکر باڑے میں زبردستی حوس کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ بچی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں