دادو، کاچھو میں وبا کے باعث مویشی مرنے لگے، علاقہ مکین سخت پریشان

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) کاچھو اور اس کے مضافات میں مویشیوں میں خطرناک بیماریوں نے جنم لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق یونین کونسل ساوڑو اور اس کے اطراف میں گذشتہ دو روز کے دوران 200 سے زائد مویشی مر چکے ہیں۔ کاچھو کے مختلف علاقوں میں موجود وٹرنری سینٹرز پر ڈاکٹرز غیر موجود ہیں جبکہ اطلاع کے باوجود بھی متاثرہ علاقوں میں ویکسینیٹرز نہ پہنچ سکے۔

سیکڑیوںمویشیوں کی ہلاکت کے باعث علاقہ مکینوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے تاہم اس تمام تر صورتحال میں محکمہِ لائیو اسٹاک خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نوٹس نہیں لیا گیا تو مزید مویشیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ کاچھو میں لوگوں کی آمدنی کا واحد ذریعہ مال مویشی ہیں۔ محکمہِ لائیو اسٹاک کی عدم توجہ پر علاقہ مکین سخت پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں