دادو، جوہی میں ایم این اے رفیق جمالی کا ٹرانسپورٹرز پر تشدد، ڈرائیورز کا احتجاج

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) جوہی میں ٹرانسپورٹرز پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسیمبلی رفیق جمالی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک کو بلاک کردیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسیمبلی رفیق جمالی کے خلاف شدید نعریبازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ رفیق جمالی نے پولیس اور اسلحہ کے زور پر زبردستی ہماری پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیا ہے۔ ہمیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہماری گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔ تشدد کا شکار ہمارا ایک ڈرائیور ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے تاہم انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں