لاڑکانہ، سیپکو حکام کی جانب سے مختلف علاقوں کا دورہ

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے سپرینڈنٹ انجنیئرکی جانب سے ایمپائر و دیگر علاقوں کا اچانک دورہ۔ دورے کے موقع پر انہوں نے بجلی چوری کی روکتھام کے لئے سیپکو کے عملے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ سپرینڈنٹ انجنیئر محمد خان سوہو نے بجلی چوری، کنڈہ کنیکشن کے خاتمے کےبعدایمپائر، بہشتی گلی، اور نوہانی گلی کو زیرو لوڈ شیڈنگ ایریا قرار دے دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث عملے سمیت علائقہ مکین صارفین کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں