لاڑکانہ، تحریکِ انصاف کا اہم اجلاس، تنظیم سازی پر غور

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) پاکستان تحریکِ انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے کمر کس لی ہے۔ جماعت کی تنظیم سازی کے حوالہ سے رکن سندھ اسیمبلی محمد اسلم ابڑو کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں طئہ کیا گیا کہ تنظیم سازی کے لئے جوڑ توڑ کی ابتدا کے بعد پی ٹی آئی کے ناراض کارکنان کو منانے کے لئے پلاننگ پر عمل درآمد کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
اجلاس سے خطاب کے دوران رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اور رکن سندھ اسیمبلی محمد اسلم ابڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی نارتھ ریجن لاڑکانہ میں کوئی اختلاف نہیں۔ ناراض کارکنان کو منانے کا ٹاسک لے کر آئے ہیں۔ اجلاس میں انجنیئر سیف اللہ ابڑو، مبین جتوئی، خاتون رہنما مسرت شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں