قمبر شہدادکوٹ، کرونا وائرس کےباعث عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

قمبر شہدادکوٹ (نامہ نگار، عامر علی کلہوڑو) ڈپٹی کمشنر جاوید علی جاگیرانی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے پورے ملک کی طرح ضلع انتظامیہ قمبر شہدادکوٹ کی جانب سے ضلع کے اندر ہونے والے تمام جلسے و جلوس، عرس، مجالس، ریلیوں، شادی ہال اور تمام مذہبی تقریبات پر مکمل طور پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
دوسری جانب ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ عمران قریشی کی جانب سے ضلع بھر میں شادی ہال، میلہ، ریلیاں، درگاہیں، اور دیگر جامع تقریبات کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے تحت جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور مالکان یا پرمٹ ہولڈرز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں