صوبائی وزیرِ اطلاعات سید ناصر شاہ نے لاک ڈاؤن کی خبریں مسترد کر دیں

سکھر (نامہ نگار، تاج رند) صوبائی وزیرِ اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لاک ڈاؤن کی سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام افواہوں کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا ہے لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اور نہ ہی پریشانی کی کوئی بات ہے۔ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات احتیاطی تدابیر ہیں۔ کچھ عناصر سوشل میڈیا پر راشن اکٹھا کرنے کے درس دے رہے ہیں جو بلکل فضول اور من گھڑت ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری ہدایت دی ہے کہ وہ ایف آئی اے کو خط لکھیں اور افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی درخواست کریں۔ عوام اطمیاطن رکھیں کہ حکومت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں