دادو، حکومت کی رٹ ناکام، پابندی کے باوجوبھی مذہبی اجتماع جاری

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) کرونا کے حوالے سے احتیاطی طور پر جاری کردہ سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ درگاہ مخدوم بلال پر مذہبی اجتماع پابندی کے باوجود بھی جاری رہا جس میں سینکڑون افراد شامل تھے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے جلسے، جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجتماعات پر پابندی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں