قمبر شہدادکوٹ، نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری

قمبر شہدادکوٹ (نامہ نگار، عامر علی کلہوڑو) نصیرآباد میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سندھ کے نامور صحافیوں، ادیبوں، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ صحافی شیرمحمد کھہاوڑ نے نومنتخب عہدیداران سےحلف لیا۔
اس موقع پر مقرریں نےدنیا بھر کے صحافيوں کو پیش آنے والے مسائل پر بات کرت ہوئے کہا کہ آزاد صحافت کے اوپر مختلف حربے استعال کئے جا رہے ہیں اور رکاوٹيں ڈالی جا رہی ہیں۔ صحافيوں کو قتل کر کے نعشوں کو راستوں پر پھینکا جا رہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید صحافيوں کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور صحافيوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ حلف برداری کے بعد محفلِ موسیقی میں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں