لاڑکانہ، میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) جنگ و جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں صدر پریس کلب مرتضی کلہوڑو، سینیئر صحافی عبدالقادر جاگیرانی، ڈاکٹر بدر شیخ، عابد عباسی، صحافی صابر شاہ و دیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ میر شکیل الرحمن کی گرفتاری سے صحافیوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔ میر شکیل الرحمن کی گرفتاری میڈیا کو اپنے قبضے میں لانے کی سازش ہے۔
پریس کلب میں ہونے والے مظاہرے میں صوبائی وزیر نثار کھوڑو کے ترجمان شکیل میمن نے خصوصی شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں