ٹھٹھہ، عبداللہ شاہ اصحابی کی مزار سیل

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) کرونا وائرس کے خدشے کے باعث ٹھٹھہ کی مضافات میں واقع مشہور بزرگ عبداللہ شاہ اصحابی کی مزار کو بھی سیل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے مزار کو سیل کرکے تالے لگا دیئے۔ مزار کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں مختلف تفریحی مقامات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اسے قبل حکومتِ سندھ کی جانب سے شاہ عبداللطیف بھٹائی، قلندر لعل شہباز، سچل سرمست کی مزارات سمیت صوبہ بھی میں واقع تمام مزارات سیل کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں