دادو، چانڈیو برادری کے دو گروپوں میں تنازعہ، دو خواتین زخمی

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) نواحی علاقہ سیتاروڈ میں چانڈیو برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم ہوا۔ دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمی خواتین کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث دادو کی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم ہوا تاہم مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں