کندھ کوٹ، کچے کے علاقہ میں پولیس کا سرچ آپریشن

کندھ کوٹ (نامہ نگار، غلام رضا نوناری) ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے احکامات پر کچے کے ملحقہ علاقے درانی مہر میں ڈاکو، جرائم پیشہ اور قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگادی ۔ ایس ایس پی سید اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ کندھ کوٹ کچے میں آپریشن “دادو سبزوئی” گینگ کے خلاف کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں