لاڑکانہ، پولیس نے 5 ملزمان کو “ہاف فرائی”کر ڈالا

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) لاڑکانہ پولیس کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی جاری۔ ملزمان کو “ہاف فرائی”کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ آریجہ، باقرانی اور دیگر علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے نام پر پولیس نے 5 ملزمان کو فائرنگ کا نشانہ بناکر گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں سدہیر لاشاری، منصور علی اور محسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان نے کہا کہ ہمیں بلاجواز گرفتار کر کےسڑکوں پر لاکر گولیاں ماری گئیں ہیں۔ ہمارا کوئی قصور نہیں ہے ۔ملزمان کے ورثاء نے ہسپتال میں میڈیا کے ذریعے اپیل کی ہے کہ ناانصافیاں بند کی جائیں اور انصاف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں