ملیر، اے آئی جی غلام نبی میمن کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

ملير (نامہ نگار، منظورسولنگی) ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی غلام نبی میمن کے زیرِصدارت ڈی آئی جی ضلع جنوب کے دفتر میں اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام زونل ڈی آئی جی، ضلعی ایس ایس پی و ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کرونا وائرس ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کی ذمہ داریوں پر تبادلہِ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی جانب سے تمام پولیس افسران کو سختی سے ہدایات کی گئیں کہ اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنائی جائے، شادی ہال اور بازاروں کو فوری طور پر بند کروایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے پولیس افسران کو پابند کیا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے 22 ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے متاثرین افراد کیلئے بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کے اطراف سکیورٹی کو یقینی بنائیں اور وہاں نوجوان پولیس اہکاروں کو تعینات کریں۔ اس موقع پر پولیس میں ہر قسم کی چھٹیاں تاحکمِ ثانی منسوخ کر دی گئیں۔
ڈی آئی جی جنوب کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ انڈس ہسپتال سے کرونا ٹیسٹ کی کٹ منگوائیں اور تمام پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کروائے جایئں۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں