ٹھٹھہ، قیدیوں کا پولیس پر حملہ

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) سجاول کےقریب قیدیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ حملے کے باعث دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار قیدیوں کو موبائل وین میں بدین لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں سعید پور کے مقام پر قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اد سوران پولیس نے قیدیوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو قیدیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران قیدیوں نے پولیس کا اسلحہ چھین کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار عظیم بگھیو اور عثمان جاکھرو زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں