دادو، 3 سالہ بچہ حادثہ میں فوت، جوہی ہسپتال سہولیات سے محروم

دادو (نامہ نگا، فیاض جعفری) جوہی روڈ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق بچے کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق بچے کی شناخت علی شان پہوڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں جاں بحق بچے کے والدین بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ڈھائی لاکھ کی آبادی پر مشتمل تحصیل جوہی کی سرکاری ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث گذشتہ تین روز کے دوران تین افراد جان سے گئے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث حاملہ خاتون حمیدہ لغاری تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی۔ جاں بحق خاتون کے ورثاء کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے سے بروقت علاج نہ ہوسکا جس کے باعث خاتون فوت ہو گئی۔ انہوں نے ایم ایس پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں