کراچی، نیشنل یوتھ فورم کے زیرِ احتمام سیمینار کا انعقاد

کراچی (ویب ڈیسک) چئیر مین نیشنل یوتھ فورم محمد حسن سمیجو اور جنرل سیکریٹری شاہ زیب کی جانب سے آر جے مال میں “سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ گولز” پر ایک سیشن منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل یوتھ فورم کی جنرل میٹنگ بھی منعقد کی گئی۔ تقریب میں سابق ڈی جی ایف آئی اے عمار جعفری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
چئیرمین ابدانی فاؤنڈیشن عبدالمجید ابدانی، یوتھ پارلیمان کے صدر، یوتھ پارلیمان کے دیگر ممبران سمیت سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔
چئیر مین نیشنل یوتھ فورم محمد حسن سمیجو نے نوجوانوں کے حقوق سے متعلق خطاب کیا اور نوجوانوں کو سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ گولز کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بہت سرگرم ہیں، انہیں پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنے کے لیے صرف سہارے اور پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں