خیرپور، پروفیسرز و لیکچررز کا اہم اجلاس

خیرپور (پریس رلیز) سندھ پروفیسرز و لیکچررز ایسوسیئیشن (سپلا) کے صدر لال بخش سوہو کے زیرِ صدارت تنظیم کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر مظفر بوزدار، پروفیسر زاہد سولنگی، پروفیسر نجم الحسن، پروفیسر احمد علی سرکی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اساتذہ کی خدمات کے ڈھانچے (سروس سٹرکچر)، وزیرِ اعلیٰ سندھ کی جانب سے تشکیل دی گئی فورٹیفائر فارمولا کمیٹی اور اساتذہ کے ساتھ ہونے والے ناروہ سلوک پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔دورانِ اجلاس ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ اساتذہ تنظیموں کے مابین خلش ڈالنے والے سیکریٹری کالجز رفیق برڑو کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ اس اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ فورٹی فائر فارمولا، جو کہ آخری مراحل میں ہے، اس کو فوری طور پر منظور کیا جائے اور اس کے مسودے میں کسی بھی قسم کی پھیر پھار قبول نہیں کی جائے گی، اس کی منظوری کو یقینی بنا کر اساتذہ کی بے چینی ختم کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں