جیکب آباد، مدرسہ کے بچوں سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

جیکب آباد (نامہ نگار، محمد رمضان ابڑو) ایئرپورٹ تھانہ کی حدود درگاہ افضل بابا قبرستان میں درندہ صفت شخص نے مدرسہ انوار غوثیہ کے دو معصوم طلبہ علی حیدر بروہی اور نادر علی بروہی سے مبینہ جنسی ذیادتی کی کوشش کی۔ بچوں کے شور مچانے پر اہلِ محلہ نے دیکھ لیا اور ملزم کو مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت کاشف برڑو کے نام سے ہوئی ہے۔ مدرسے کے پیش امام حافظ محمد دین بروہی کے مطابق ملزم بچوں کو کھانا کھلانے کا جھانسہ دیکر قبرستان لے گیا، بچوں سے ذیادتی کرنے کی کوشش کی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ دوسری جانب گرفتار ملزم کاشف نے اعترافِ جرم سے انکار کر دیا ہے۔ ملزم کے مطابق وہ راستے سے گزر رہا تھا کہ اہلِ علاقہ نے پکڑ کر بچوں سے ذیادتی کا الزام لگایا اور تشدد کا نشانہ بھی بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک ملزم پر مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں