ٹھٹھہ، جنگشاہی کے مقام پر مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی

ٹھٹھہ( نامہ نگار، رشید جاکھرو) جنگشاہی پھاٹک کے قریب مال گاڑی پٹرلی سے اترگئی۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی۔ واقعہ کے باعث جنگشاہی کے مضافات میں واقع گاؤں والوں کا جنگشاہی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنہ ہوا تاہم مال گاڑی پٹری سے اترنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ریل گاڑی کو ہٹانے میں سست روی کا مظاہرہ بھی سامنے آیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران یہ ریل گاڑی کے حادثے کا دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ اس سے قبل جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کو حیدر آباد کے قریب الہڈنو ساند کے مقام پر اس وقت حادثہ پیش آیا تھا جب وہ مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی تاہم حادثہ میں مسافرین محفوظ بتائے جا رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں