ملیر، پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ، مالکان گرفتار

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) میڈیا میں خبریں شایع ہونے پر بن قاسم پولیس نے ایس ایچ او بن قاسم محمد خان کی قیادت میں پپری کی ہوٹل مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے دو افراد جنید اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او نے ہوٹل مالکان کو سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے دوبارہ پتہ چلا کے ہوٹلوں پر فلمیں چلائی جارہی ہیں یا پھر ہوٹلوں پر رش ہے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ملک بہت سگین حالات سے دوچار ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے اس وائرس کو بڑھنے سے روکیں۔ اس موقع پر عوامی حلقوں نے صحافیوں کا شکرادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں