لاڑکانہ، کرونا وائرس کے متعلق آگاہی ریلی کا انعقاد

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) کرونا وائرس کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیئے یونیورسل اسکائوٹس اوپن گروپ، شاہ لطیف اسکائوٹس، کینجھر بوائز اسکائوٹس اور دیگر اسکائوٹس گروپس کے زیرِ احتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی قائم شاہ بخاری روڈ سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پمفلیٹ اٹھائے ہوئے تھے۔
اس موقع پر اسکائوٹ لیڈر گل محمد دایو، نظام الدین شیخ، مجاہد جروار اور دیگر کا کہنا تھا کہ گھر سے نکلتے وقت ہاتھوں دھونا ضروری ہے اور جب گھر واپس جائیں تو بھی ہاتھوں لازمی دھوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں پر عوام کا مجمعہ ہو وہاں جانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس میں مبتلا جو افراد مختلف ممالک سے چھپ چھپ کر پاکستان آرہے ہیں، ان کی اطلاع حکومت کو دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں