ٹھٹھہ، فرار ہونے والےقیدیوں پر پولیس پر حملہ کا مقدمہ درج

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) گذشتہ روز سجاول کے قریب دو قیدیوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں اسلح چھین کر فرار ہونے والے دو قیدی غلام حسین عرف بابو شاہ اور صدیق گجڑیو کے خلاف سجاول تھانے پر مقدمہ درج کر لیا۔ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمہ میں دونوں قیدی ملزمان کے خلاف ڈیوٹی میں خلل ڈالنے، دہشتگردی اور مقابلے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرار ہونے والے دونوں قیدیوں کو اب تک پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ قیدیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار عثمان جاکھرو اور عظیم بگھیو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ قیدیوں کی جانب سے مغوی بنا کر دڑو کے قریب زخمی حالت میں چھوڑے جانے والے اہلکار احمد علی ابڑو کو ہسپتال سے طبی امداد کے بعد نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں