دادو، پاک فوج کے شہید جوان کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) گذشتہ روز شاہکوٹ کے قریب ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان واجد علی شہید ہو گیا تھا۔ شہید جوان کا تعلق ضلع دادو سے تھا۔ پاک فوج کے شہید جوان واجد علی کا جسد خاکی اس کے آبائی شہر پہنچا دیا گیا جہاں دادو کے قریب مخدوم بلاول میں شہید کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
شہید کی نمازِ جنازہ میں پاک فوج اور پولیس کے افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید واجد علی کو مخدوم بلاول قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ 20 سالہ شہید جوان واجد علی دو سال قبل پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا۔ شہید کے والد میر محمد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، بیٹے نے وطن کی خاطر قربان ہوکر میرا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں