دادو، دو حادثوں میں 3 افراد فوت، 3 زخمی

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو خیرپور ناتھن شاہ کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر تیز رفتار وین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علی نواز کھوسو کے نام سے ہوئی۔
خیرپور ناتھن شاہ میں پیش آنے والے دوسرے حادثے میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر سڑک پار الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق میاں بیوی کی شناخت ڈاکٹر رمیش لعل اور سونیہ کے ناموں سے ہوئی۔ ان کے 3 بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں