ٹھٹھہ، زمین کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) گھوڑاباری میں قبضہ مافیا کے سرغنہ احمد میرانی کی لوگوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مقامی افراد نے فائرنگ کرنے والے دو افراد کو پکڑ لیا جن کو بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ممتاز شورو نامی ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری زمینوں کے جھوٹے کاغذات بنا کر احمد میرانی ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ واقعہ کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں