دادو، ٹرانسپورٹر مافیا کی ہٹ دھرمی سے عوام پریشان

دادو (نامہ نگار، فعاض جعفری) ضلع دادو میں پبلک ٹرانسپورٹ مافیا کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا۔ کرونا وائرس کے پیشِ نظر حکومتِ سندھ کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز مسافروں سے ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے کے لیے ڈبل کرایہ وصول کرنے لگے ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ تاحال اس صورتحال پر تحرک لینے میں ناکام رہی ہے۔ کرایوں میں اضافہ ہونے سے مسافر سراپا احتجاج ہیں جن کا کہنا ہے کہ ایک طرف کرونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان ہیں تو دوسری طرف ٹرانسپورٹرز مافیا نے اپنے رنگ دکھانہ شروع کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں