ٹھٹھہ، گم ہونے والی پچیاں 12 برس بعد گھر پہنچ گئیں

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) گھارو شہر میں آج سے بارہ برس قبل گم ہو جانے والی دو بہنیں گھر والوں کو مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 2008 میں گھارو شہر سے گم ہو جانے والی دو بہنیں بارہ سال بعد گھر پہنچ گںی ہیں۔ دونوں بہنیں کھیلتی کھیلتے گھر سے باہر نکل گئیں اور ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی بس میں سوار ہوکر کراچی پہنچ گئیں تھیں۔ انجان شہر میں پہنچنے پر وہ پریشان ہوگئیں۔
ورثاء نہ ملنے پر دونوں بہنوں کو شہریوں نے ایدھی کے حوالے کردیا تھا۔ دونوں بچیاں جب گھر سے غائب ہوئیں تھیں، اس وقت ان کی عمر چار سے پانچ سال کے قریب تھی۔ بارہ برس بعد ان دونوں بچیوں کو اپنے والدین سے ملا دیا گیا۔ بچیوں نے ایدھی ہوم والوں سے کہا کہ انہیں یاد آتا ہے کہ ان کے والدین گھارو شہر میں رہتے تھے اور کھیتی باڑی کا کام کرتے تھے۔ ایدھی سینٹر والوں نے معلومات لیکر ورثاء کی تلاش شروع کر دی اور آخر کار وہ بھی اپنی کوششوں میں کامیاب ہوگئے۔ تصدیق کرنے کے بعد دونوں بہنوں کو گھارو لاکر گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دونوں بچیوں کا تعلق ملاح برادری سے بتایا جا رہا ہے۔ بچیوں کے گھر پہنچنے پر گھر میں عید کا سماں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں