لاڑکانہ، المرتضیٰ ہاؤس کے نزدیک کرونا آگاہی کیمپ کا افتتاح

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بٹوب کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ المرتضٰی ہائوس کے سامنے کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم کیمپ کا افتتاح کیا۔ ترجمان المرتضیٰ ہائوس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بٹول کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر لوگوں میں ماسک اور صابن تقسیم کیے جبکہ کیمپ پر پینے کے لیے لیموں پانی اور ہاتھ دھونے کے لیے ڈیٹول کا پانی بھی رکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں