ملیر، گلشنِ حدید سے ایک شخص کی لاش برآمد

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) گلشن حديد میں 30 سالہ شخص کی پرانی لاش برآمد ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدبو کے باعث لوگوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کی شناخت عبدالرحمان ولد عبدالوحید کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے لاش کو سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی سرد خانے میں منتقل کر لیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ شخص گلشن حديد فیز2 کا مکین تھا جس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں بتایا جاتا تھا۔ وہ گھر کے افراد پر تشدد کرتا تھا جسکے باعث گھر والوں نے اسے گھر سے نکال دیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں