دادو، غیرقانونی جرگے میں 2 کمسن بچیوں کی زندگی داؤ پر لگا دی گئی

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) تھانہ تھرڑی محبت کی حدود میں بااثر وڈیرے صدام ناریجو کی جانب سے انوکھا جرگہ کیا گیا۔ جرگے میں شادی شدہ شخص سعید سیلرو نے دوسری شادی کے لیے بھاری قیمت چکا دی۔ جرگے کے مطابق دوسری شادی کے لیے اپنی 2 کمسن بیٹیاں دوسری بیوی کے والد کو دے گا۔ بیٹیاں نہ دینے کی صورت میں 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ جرگے میں دی گئی بیٹیوں کی عمر 2 سے 4 سال کے درمیان ہیں تاہم انوکھے جرگے کا تاحال پولیس نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں