کندھ کوٹ، کشمور کے نزدیک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ (نامہ نگار، غلام رضا نوناری) کشمور کے علاقے نائچ گوٹھ کے قریب ٹرک اور چنگچی رکشہ کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون مسمات زہران، رضا محمد، بگن شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون مائی حرمت، ایاز، نور حسن زخمی ہوگئے۔ کشمور پولیس نے اطلاع ملتے ہی نعشوں و زخمیوں کو سول ہسپتال کشمور منتقل کر وادیا۔ زخمی و جاں بحق افراد کا تعلق شیخ برادری کے ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے جو گھوٹکی کے رہائشی تھے۔ تمام افراد اپنے رشتیداروں کے ساتھ ملنے کندھ کوٹ جا رہے تھے کہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں