حلقے کی عوام کو چھوڑنے سےزیادہ خدمت کو ترجیح دوں گا، میاں الیاس محمد عباسی

کراچی (پریس رلیز) کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر کراچی کے صوبائی حلقہ پی ایس 111 سے الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار و نوجوان سماجی کارکن میا الیاس محمد عباسی کی جانب سے مشکل کی گھڑی میں اپنے حلقہِ انتخاب کی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سماجی کارکن میاں الیاس محمد عباسی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جس کے باعث ایسی حالت میں عوام کا ساتھ چھوڑ کر شہر سے باہر جانے سے زیادہ اپنے حلقے کی عوام کے بیچ رہنے کو ترجیح دونگا۔

اس موقع پر انہوں نے کرونا وائرس کے متعلق عوام کی آگاہی کے لئے اپنے حلقے میں ایک مہم کا آغاز بھی کیا۔ مہم کی افتتاحی کیمپ کے دوران انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دہلی کالونی، ہنجاب کالونی، کلفٹن و گذری اور ان کی مضافات میں ماسک اور عوام کی آگاہی کے لئے معلوماتی پمفلیٹ بھی تقسیم کیے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ احتیاط سے کام لیں کیونکہ زندگی سے زیادہ اور کوئی چیز قیمتی نہیں ہے تاہم جب تک ملک پر اس وبا کی کالی گھٹائیں چھائی ہونگی میری مہم جاری رہے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع حکومت کی مدد کے خاطر انسانیت کی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے ہم اپنی طرف سے رضاکار بھی فراہم کریں گے جن کی خدمات کو حکومت کی جانب سے اپنے طور پر بروئے کار لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں