ملیر، گذشتہ تین روز سے لاپتہ 2 بچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا

ملير (نامہ نگار، منظورسولنگی) تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں واقع عبداللہ گوٹھ کے مکین 14 سالہ علی شیر ولد اشرف کنبھر اور 12 سالہ معروف ولد غلام رسول کنبھر گذشتہ 3 روز سے پراسرار طور پر پر گم ہو گئے ہیں۔ ورثاء کی جانب سے جگہ جگہ تلاش کے باوجود کہیں نہیں مل پائے ہیں۔ بچوں کے ورثاء محمد اشرف کنبھر اور غلام رسول کنبھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ بچے فارغ وقت میں سائیکلیں لیکر گھومتے پھرتے تھے۔ تین روز قبل سائیکلیں لے کر گھومنے گئے تو اچانک لاپتہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حدود کے تھانے میں اطلاع کی ہے لیکن پولیس گمشدہ بچوں کی تلاش میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ورثاء نے ایس ایس پی ملیر اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے گمشدہ بچوں کی تلاش میں ہماری مدد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں