قمبرشہدادکوٹ، ضلع انتظامیہ کرونا کے پیشِ نظر اقدامات نہ کر سکیں

قمبر شہدادکوٹ (نامہ نگار، عامر علی کلہوڑو) عالمی وبا کرونا کی روک تھام کے لئے حکومتِ سندھ کی جانب سے نافذ کردہ قلم 144 کی کھلے عام خلاف ورزی۔ لوگ بغیر فیس ماسک بازاروں میں گھومتے رہے جبکہ ایس ایچ او اور مختار کار نصیرآباد بھی بغیر فیس ماسک شہر میں کاروبار بند کرواتے نظر آئے۔ ضلعی پولیس انتظامیہ اور ڈی سی منظرِعام سے غائب ہیں جس کے باعث کرونا وائرس کا بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں