دادو، عوامی سطح پر انسدادِ کرونا مہم، لاک ڈاؤن نہیں ہو سکا

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) حکومتِ سندھ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے دادو میں انسدادِ کرونا مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ضلع دادو میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ شہر بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کے لیے لاؤڈ اسپیکرز پر اعلانات کیے گئے۔ آگاہی مہم کے لیے نوجوانوں نے نہ صرف حکومت سے تعاون کی درخواست کی بلکہ کرونا وائرس جیسے خطرناک مرض کا سامنہ کرنے کے لیے قانون کی پاسداری کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب ضلع بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی جاری ہے۔ تحصیل خیرپور ناتھن شاہ اور دادو شہر میں گوشت فروشوں کی دکانوں کے پاس لوگوں کا ہجوم نظر آتا رہا۔ ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کروانے میں مکمل طور ناکام ہو گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں