کند ھ کوٹ، شہر میں مکمل لاک ڈاؤن

کندھ کوٹ (نامہ نگار، غلام رضا نوناری) وزيرِ اعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں شہر کے اندر دفعہ 144 پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام تر کاروباری مراکز دوسرے روز بھی مکمل بند رہے۔ شہر میں واقع ہوٹل، ریستوران اور کھانے پینے کی دکانیں بھی بندرہیں۔ تاہم میڈیکل اسٹور، گوشت ،مرغی کی دکانیں، کریانہ کی دکانیں اور سبزیوں کی دکانیں کھلی رہیں۔ کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہونے کے باعث روزانہ دہاڑی کمانے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں