ملیر، عوامی تحریک کے تحت کرونا آگاہی مہم کا انعقاد

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) پپری کے مختلف علاقوں میں عوامی تحریک پپری کےرہنماؤں کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم شروع کی گئی۔ ،آگاہی مہم کے دوران رہنماؤں کی جانب سے لائوڈ اسپیکر کا استعمال اور پمفلیٹ بانٹے گئے۔آگاہی مہم میں عوامی تحریک پپری ے رہنماء نظير ميمن، مير محمد مری، فرحان سومرو، مجیدآچرانی، عوامی پریس کلب کے جنرل سکریٹری منظورسولنگی اور دیگر نے حصہ لیا۔
اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک خطرناک وائرس ہےجو ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیلتا ہے۔ دنیا کے 186 سے زائد ممالک اس کی لپیٹ میں ہیں۔ عوام سے گذارش ہے کہ گھروں تک محدود ہوجائیں کیونکہ اس کا یہی ایک حل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں