خیرپور، نوجوان سماجی کارکن احسن شر کی جانب سے کرونا آگاہی مہم کا آغاز

خیرپور (پریس رلیز) نوجوان سماجی کارکن و صحافی احسن شر نے ٹھری میرواہ اور گردونواح میں کرونا وائرس کے متعلق آگاہی کی مہم کا آغاز کردیا۔ جاری کردہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا حلقہ ہے اور عالمی سطح پر وبا پھوٹنے کے بعد حلقے کی عوام کو بے یارو مددگار چھوڑنے کے بجائے ان کو آگاہی دینا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل ٹھری میرواہ کے شہر اور دیہات میں جا کر لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اچھے اقدامات کو سراہنا چاہئے اور اپنے طور پر جتنا ہوسکے عوام میں شعور و آگاہی پھیلانی چاہئے کیونکہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے ہی ہم اس وبا سے لاحق خطرات سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں جب تک کرونا کا خطرہ موجود ہوگا، اپنے حلقے کی عوام کے بیچ ہی رہوں گا۔ خیال رہے کہ احسن شر ٹھری میرواہ کے صوبائی حلقے سے انتخابات میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں