کراچی، سندھ بھر میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے پھہلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتِ سندھ کی جانب سے اعلان کردہ لاک ڈاؤن شروع۔ 12 بجتے ہی سندھ کے تمام شہروں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا اور شہروں میں کنٹرول سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، گھوٹکی، کندھ کوٹ، ٹھٹھہ اور دادو سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن جا اطلاق شروع ہو گیا ہے جو آئندہ 15 روز تک جاری رہے گا۔
لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ صرف ایک شخص کے سفر کرنے کی اجازت ہوگی اور شہریوں کو گھروں سےنکلتے وقت اپنا شناختی کارڈ ہمراہ رکھنا ہوگا۔ ہسپتال جانے والے شہریوں کو اجازت ہوگی تاہم اشیائے خوردنوش کی دکانوں پر بھی شہریوں کو حسبِ ضرورت جانے کی اجازت ہوگی۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام تر دفاتر و اجتماع گاہیں بند ہونگیں اور لاک ڈاؤن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جو آئندہ 15 روز تک جاری رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان 15 روز کے دوران عوام گھروں تک محصور ہوگی تو کرونا وائرس کے پھہلاؤ کو روکنے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں