گھوٹکی، ڈپٹی کمشنر نے لاک ڈاؤن کے دوران ہوم ڈلیوری لازم کردی

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) ڈسٹرکٹ کمشنر خالد سلیم نے لاک ڈاؤن کے دوران تاجران کو پابند کیا ہے کہ کریانہ اور میڈیکل اسٹور عوام کو بغیر کسی سروس چارج ادویات و اشیائے خوردنوش گھر پہنچائیں گے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیکل اور کریانہ اسٹور والوں کو پینا فلیکس پر اپنے موبائل نمبر آویزاں کرنے ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر خالد سلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام اقدامات حکومتِ سندھ کی ہدایات پر اٹھائے جارہے ہیں۔ ہوم سروس کا مقصد لاک ڈاؤن کے مقاصد حاصل کرنا اور کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں