دادو، عورت کو کرونا وائرس کی تصدیق

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) محکمہِ صحت کے مطابق دادو کی تحصیل میہڑ میں 30 سالہ شبانہ وگھیو کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کچھ روز قبل ایران سے واپس آئی تھی جس کے بعد محکمہِ صحت کی جانب سے خاتون کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے تاہم ضلع دادو سے تعلق رکھنے والے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل خیرپور ناتھن شاہ کے علاقے سیتا میں ایک شخص کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جو اس وقت سکھر قرنطینہ سینٹر میں موجود ہے جبکہ 12 سالہ بچے میں بھی بہی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو اس وقت قرنطینہ سینٹر کوئٹہ میں زیرِ علاج ہے۔ ڈی ایچ او دادو کے مطابق مقامی سطح پر ضلع دادو میں کورونا وائرس کا ایک کیس ہوا سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں