ٹھٹھہ، لاک ڈاؤن پر عملدرآمد، 30 افراد گرفتار

ٹھٹھہ( نامہ نگار، رشید جاکھرو ) کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتِ سندھ کی جان سے نافذ کردہ 15 روزہ لاک ڈاؤن پر ابتدائی طور پر عمل نہ ہو سکا۔ گذشتہ روز صبح ہوتے ہی شہر پر لوگ ٹہلتے رہے اور دکانیں کھلی رہیں۔ بعدازاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری لیکر لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کروانے کیلیے مکلی سے ٹھٹھہ تک لوگوں کو بھگاتے رہے جبکہ کھلی دکانیں بند کروادی گئیں۔ لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرنے پر 30 سے زائد لوگ گرفتار کیے گئے جن کو مکلی اور ٹھٹھہ میں لاکپ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں