ملیر، چیئرمین ضلع کونسل نے قرنطینہ کا دورہ کیا


ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے قرنطینہ سینٹر کے اطراف میں اسپرے مہم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کا تحفظ سب سے مقدس ہے۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے ملنے والی ہدایت پر فوری عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ کرونا وائرس میں صفائی کا خصوصی طور پر خیال رکھنا ہے، اس لئے ہم اپنی حدود میں اپنی مدد آپ کے تحت بھی جراثیم کش ادویات کا اسپرے کروارہے ہیں تا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے۔
وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا جائے اور اس دوران چند گھنٹوں کا وقفہ دیا جائے تاکہ لوگ اپنی ضرورت کی اشیاء خرید سکے۔ اس موقع پر چیف افسر مسرور احمد میمن، ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، افسرِ مالیات نعیم یوسفی، وسیم آرائیں، کاشف بلوچ ودیگر بھی موجود تهے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں