گھوٹکی، میرپورماتھیلو میں قرنطینہ قائم کر دیا گیا

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جہاں سندھ حکومت نے انتہائی مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں وہیں ضلع انتظامیہ گھوٹکی بھی متحرک دکھائی دے رہی ہے۔ میرپورماتھیلو میں واقع ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 100 بیڈز پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد خالد سلیم کے احکامات اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے تعاون سے سونا پبلک اسکول میں 40 بیڈ پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف کرونا وائرس کے روک تھام کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جس پر عوام بھی اطمینان کا اظہار کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں