ملیر، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارخانے کا سکیورٹی انچارج گرفتار

ملير (نامہ نگار، منظورسولنگی) لانڈھی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کارخانے کے سکیورٹی مینیجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتِ سندھ کی جانب سے تمام نجی اور سرکاری ادارے بند رکھنے کے احکامات تھے۔نجی کارخانے نے ایک دن قبل اپنے تمام وعملے کو ایک مراسلے کے ذریعے کام پر آنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ملیر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کارخانے کے سکیورٹی مینیجر کو گرفتار کر لیا جس کے دوران سیکیورٹی مینیجر نے پولیس سے ہاتھا پائی کی اور دھکے بھی دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں