قمبر شہدادکوٹ، عورت کی تذلیل پر ڈی آئی جی نے نوٹس لے لیا

قمبر شہدادکوٹ (نامہ نگار، عامر علی کلہوڑو)بااثر وڈیرے کی جانب سے عورت کی تذلیل کرنے والے واقعہ پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قمبر شہدادکوٹ کے نواحی گاؤں میں پیش آنے والے واقعہ پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے نوٹس لے لیا ہے اور واقعہ کے متعلق ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں